ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی کا بہار سے بھی برا حال اترپردیش میں ہو گا:لالو پرساد یادو

بی جے پی کا بہار سے بھی برا حال اترپردیش میں ہو گا:لالو پرساد یادو

Mon, 26 Dec 2016 21:47:08  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کو لے کر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلسل نشانہ سادھ رہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد نے یہاں پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کا بہار سے زیادہ برا حال اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ہونے والا ہے۔انہوں نے نریندر مودی سے پوچھا کہ 50دنوں کے بعد کس چوراہے پر ان کو سزا دی جانی چاہئے؟ پٹنہ میں نوٹ بندی کے خلاف 28دسمبر کو آر جے ڈی کے مہادھرنا پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تشہیری گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے لالو نے کہاکہ نوٹ بندی کے بعد وزیر اعظم نے کہا تھا کہ 50دنوں میں صورت حال نہیں بہتر ہوئی تو چوراہے پر جو سزا دی جائے گی وہ قبول کریں گے۔
پی ایم مودی نے 13نومبر کو گوا میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ 50دنوں میں صورت حال نہیں بہترہوئی تو انہیں جو بھی سزا دی جائے گی، وہ اسے قبول کریں گے۔راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر نے کہا کہ اب انہیں بتانا چاہئے کہ کس چوراہے پر ان کو سزا دی جانی چاہئے؟۔سابق مرکزی وزیر لالو پرساد نے شیوسینا کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا نے اترپردیش انتخابات کو لے کر اچھا بیان دیا ہے۔شیوسینا نے بی جے پی کو نصیحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش انتخابات کو لے کر بی جے پی مدہوش ہاتھی نہیں بنے۔اترپردیش کی تاریخ ہے کہ جب جب حکمراں مستی میں آئے ہیں تو عوام نے تب تب انہیں تخت سے اتار پھینکا ہے۔لالو نے کہاکہ شیوسینا ٹھیک کہہ رہی ہے۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی پھر فاتح ہوگی اور بی جے پی ریاست میں کہیں نہیں نظر آئے گی۔قابل ذکر ہے کہ نوٹ بندی کی مخالفت میں راشٹریہ جنتا دل نے ریاست کے تمام ضلع کواٹر میں 28دسمبر کو مہادھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
 


Share: